27 July 2014 - 11:05
News ID: 7064
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے بیان کیا : یوم القدس کے موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام کا سٹرکوں پر نکلنا عالمی دہشت گرد اسرائیل کیخلاف ریفرنڈم ہے دنیا بھر کے ہر مہذب انسان نے یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ اسرائیل کا وجود دنیا کی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
 فلسطين ريلي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے القدس کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : یوم القدس کے موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام کا سٹرکوں پر نکلنا عالمی دہشت گرد اسرائیل کیخلاف ریفرنڈم ہے دنیا بھر کے ہر مہذب انسان نے یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ اسرائیل کا وجود دنیا کی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی اور بیان کیا : یہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں امت مسلمہ میں آزادی بیت المقدس کی تحریک اور یوم القدس کی اہمیت کو اجاگر کیا، الحمداللہ آج ہر مکتب فکر جمعتہ الوداع کو یوم القدس ایک فرض عبادت سمجھ کر مناتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے وضاحت کی : عرب کے بے حس حکمران فلسطینیوں کو صدقہ خیرات کے اعلانات کرنے کے بجائے یہود و نصاریٰ سے اپنے تعلقات کی خاتمے کا اعلان کریں انہی عرب حکمرانوں کے مال سے مظلوم نہتے فلسطینیوں پر یہود و نصاریٰ بارود کی بارش کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے تاکید کی : عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ کا مسلمانوں کو درپیش مسائل سے کوئی تعلق نہیں، یہ ادارے اسرائیل اور مغرب کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬