01 August 2014 - 09:25
News ID: 7083
فونت
یو این آر ڈبلیو کے ترجمان کرس گنیز :
رسا نیوز ایجنسی ـ یو این آر ڈبلیو کے ترجمان غزہ میں اسرائیلی بربریت و حملوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی شہادتوں کے بعد عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
يو اين ا?ر ڈبليو


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو این آر ڈبلیو کے ترجمان کرس گنیز غزہ میں اسرائیلی بربریت سے متاثرہ خاندانوں کو مختلف اسکولوں اور خیمہ بستیوں میں دیکھ بھال کر رہے ہیں اور گذشتہ روز صیہونی فوج کی جانب سے متاثرہ کیمپ پر حملوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی شہادتوں کے بعد عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

کرس گنیز نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ صیہونی فوج کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے حملے میں یو این آر ڈبلیو کے 5 اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

کرس گنیز نے کہا : غزہ میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد ایک عام فرد کی طرح ان کی بھی ہمدردیاں نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ۔

اس سے قبل بدھ کے روز کرس گنیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں میں اب تک تقریبا 2لاکھ 20 ہزار متاثرہ افراد قیام پذیر ہیں جن میں سے بیشتر اسرائیل کی جانب سے حملوں کے اعلان کے بعد نقل مکانی کرکے آگئے تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬