21 July 2014 - 17:54
News ID: 7038
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری نے خالد مشعل اور رمضان شلح سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی پائداری اور استقامت کو سراہا نیز استقامت کے مقاصد کی تکمیل اور دشمن کو ہار سے روبرو کرنے کے لئے اپنی مدد کا اعلان کیا ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد حسن نصرالله

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله نے حماس کے سیاسی سیکشن کے ذمہ دار «خالد مشعل» سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی پائداری و استقامت اور ابتکار عمل نیز غزہ کی مظلوم عوام کے صبر کو سراہا اور تاکید کی: حزب اللہ اور مزاحمت لبنان تہ دل سے فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں اور ملت فلسطین کے ساتھ ہے ۔


حسن نصر اللہ نے تاکید کی : حالیہ مڈبھیڑ میں فلسطینی مزاحمت کے شرائط محقق ہوکر رہیں گے ۔


دوسری جانب حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری نے تحریک جہاد اسلامی کے جنرل سکریٹری «رمضان عبد الله شلح» سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی حالیہ صورت حال اور مزاحمت کا سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔


حجت الاسلام و المسلمین نصراللہ نے تاکید کی : اگر اسرائیلی وزیرآعظم بنیامن نیتن یاہو کو بین الاقوامی اور حکومتوں پر بھروسہ ہے تو غزہ کی مزاحمتی تحریکیں بھی عوامی حمایت اور پشتپناہی کی حامل ہیں ۔


انہوں ںے رمضان شلح سے گفتگو میں ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے مقاصد کی تکمیل اور دشمن کو ہار سے روبرو کرنے کے لئے لبنان کی استقامتی تحریکوں اور حزب اللہ کی مدد کا اعلان کیا ۔


دوسری جانب حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله عالمی قدس کے دن گذشتہ برسوں کے مانند تقریر کریں گے، آپ اس تقریر میں حزب اللہ کے موقف اور نئی رپورٹس پیش کریں گے  ۔


جبکہ بعض لبنانی میڈیا اس بات کے دعویدار ہیں کہ حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله نے سماجی میڈیا کی نگاہوں سے دور لبنان کے رسول اعظم(ص) ہاسپیٹل میں آپریشن کرایا ہے ۔


مگر «العهد» نیوز نے اس خبر کو مکمل جھوٹ اور بے بنیاد بتاتے ہوئے اس آپریشن کی تردید کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬