‫‫کیٹیگری‬ :
17 July 2014 - 16:59
News ID: 7029
فونت
امام جمعہ میرزا پور :
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام سید قیصر حسین نجفی نے روزہ دار مومنین کو خطاب کرتے کہا : شب قدر شب مقدرات و نزول ملائک اور اس رات بندوں توبہ اس تقدیرکے لکھے جانے میں اثر انداز ہوتی ہے ۔
حجت الاسلام سيد قيصر حسين نجفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ میرزا پور حجت الاسلام سید قیصر حسین نجفی نے روزہ دار مومنین کو خطاب کرتے ہوئے اج کی شب بیداری اور عبادت کی تاکید کی اورفرمایا : اج بندہ اپنے پروردگار سے سب سے زیادہ نزدیک ہوتا ہے اسکی دعا اورتوبہ اسکی تقدیر کے لکھے جانے پر اثر انداز ہے۔


جناب نجفی نےاپنے بیان میں مزید کہا : اس لحاظ سےکہ اج کی رات زمین نزول ملائک کا مرکز بنی ہے اور اسمان کے سارے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، رحمت خداوند تمام بے جان جسم کو حقیقی روح پھونکنے کے لئے امادہ ہے اگر ھم چاھیں تو اس ایک شب میں اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔


اپ نے کہا : اس شب میں برستی ہوئی رحمتوں کے شامل حال ہونےکی اھم شرط یہ ہے کہ بندہ اپنی گناہوں کی بناء پر چاھے وہ جتنی بڑی ہو مایوس نہ ہو، اور جس طرح وہ اپنے پروردگار سے اپنی بخشش کا خواھاں ہے پہلے اپنے حق میں دوسروں کی خطاکو معاف کردے . 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬