14 July 2014 - 17:14
News ID: 7016
فونت
سنی اتحاد کونسل کے صدر:
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان کے معروف سماجی کارکن صاحبزادہ حامد رضا نے عصر میں ملت اسلامیہ کے اتحاد کو وقت کی ہم ضرورت جانا اور کہا: اسرائیل کا جنگی جنون دنیا کی سلامتی کیلئے بدترین خطرہ بن چکا ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل کے صدر صاحبزادہ حامد رضا نے جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عراق میں مقاماتِ مقدسہ کی بے حرمتی روکنے کیلئے مسلم حکمرانوں موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔


اس وفد میں پیر سیّد شمس الدین بخاری، پروفیسر عبدالعزیز نیازی، مولانا شیر محمد نقشبندی، مولانا قاری فیروز صدیقی اور مولانا قاری نذیر احمد قادری شامل تھے ۔


انہوں ںے ملت اسلامیہ کے موجودہ حالات کے تناظر میں عالمی اسلامی تنظیم " او آئی سی" کو ہنگامی اجلاس بلانے اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کا مطالبہ اور کہا: عرب حکمران مصلحتیں چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں، کیوں کہ فلسطین انسانی اور اسلامی ہمدردی کا شدید نیاز مند ہے ۔


صاحبزادہ حامد رضا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل کا جنگی جنون انسانیت کیلئے بدترین خطرہ بن چکا ہے کہا: عراق میں مقاماتِ مقدسہ کی بے حرمتی اور دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے مسلم حکمران اپنا موثر کردار ادا کریں ۔


انہوں ںے یہ بتاتے ہوئے کہ پاکستان میں گولی سستی اور آٹا مہنگا ہے اس کے خلاف عید کے بعد ’’سٹیٹس کو مسٹ گو‘‘ تحریک چلے گی کہا: انقلاب کی آرزو ہر پاکستانی کے دل میں مچل رہی ہے، حکمرانوں نے جمہوریت کو ہر غلطی پر پردہ ڈالنے کا بہانہ بنا لیا ہے۔


سنی اتحاد کونسل کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ بالادست طبقے سے نجات کے لئے انقلاب ضروری ہے کہا: عوام کو سماجی انصاف فراہم نہ کرنے والی حکومت کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا ، اس وقت پاکستان پر سول ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے ، حکمرانوں نے عوام کو ذلت اور اذیت کے سوا کچھ نہیں دیا، بدترین لوڈشیڈنگ کی اذیت سہتے روزہ داروں کی بددعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی ، ڈنڈہ بردار اسلام کے علمبردار جنونی حقیقی اسلام سے آگاہ نہیں، جو جماعت دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ نہیں، عوام اس کے ساتھ نہیں ہیں۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ نے ایشیا کے مسلم اکثریتی علاقوں کے نقشے بدلنے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے لھذا اُمّتِ مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے کہا: مسلم حکمران اُمّتِ مسلمہ کو متحد نہیں ہونے دیتے، اسرائیل غزہ پر موت برسا رہا ہے اور اس کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں، موجودہ حالات میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے۔


صاحبزادہ حامد رضا نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مسلمان، دنیا بھر میں ناانصافیوں اور ظلم کا شکار ہیں کہا: عالمی سطح پر "متحدہ مسلم بلاک" کی تشکیل ضروری ہوچکی ہے، او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے اور اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اس لئے مسلمان ممالک اسلامی اقوام متحدہ کا اعلان کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬