12 July 2014 - 16:42
News ID: 7008
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مسلم حکمرانوں سے مطالبہ:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
حجت الاسلام والمسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی دنیا موثر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلم نمائندہ تنظیم (او آئی سی) مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے عالم اسلام سے درخواست کی کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لے یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مسلم ممالک کے سربراہوں سے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم  کے خلاف اقوام متحدہ میں موثر آواز اٹھائیں کا مطالبہ کیا اور کہا: اس قت عالم اسلام مظلومیت و بے بسی و بے چارگی کی تصویر بنا ہوا ہے ایک جانب اسرائیل نہتے عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری جانب شام و عراق کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے یمن اور بحرین کی صورت حال بھی کسی صورت بہتر نہیں جبکہ برما میں بدھ انتہاء پسندوں نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ساری صورت حال میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے استماری قوتیں کسی صورت اسلامی دنیا میں امن و استمعام نہیں چاہتیں کہا: اس صورت حال میں ہم ایک مرتبہ پھر اپنی باتوں کا اعادہ کرتے ہیں کہ اتحاد امت سے نہ صرف مسائل اور بحرانوں کے شکنجے سے نکلا جا سکتا ہے بلکہ سازشوں کو بھی ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔


حجت الاسلام والمسلمین نقوی نے مزید کہا: عالم اسلام کی موجود صورت حال میں عوام میں آگائی پیدا کریں اور انہیں دنیا کے مظلوم مسلم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے امادہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬