‫‫کیٹیگری‬ :
09 July 2014 - 14:55
News ID: 6991
فونت
رسا نیوز ایجنسی – آیت ‌الله محمدی گیلانی جو کچھ دنوں قبل ایران کے دار الحکومت تہران میں بھرتی ہوئے تھے انتقال کرگئے ۔
آيت ‌الله محمدي گيلاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت ‌الله محمد محمدی گیلانی، پھیپھڑے کی بیماری کے سبب 20 مئی سے «آی.‌سی.یو» میں بھرتی تھے مگر انہیں افاقہ نہ ہوسکا اور آج دار فانی کو الوداع کہدیا  ۔


آیت‌ الله محمد محمدی گیلانی سن 1307 ھ ق کو صوبہ گیلان کے شھر رود سر کے موضع دعوی سرا میں پیدا ہوئے اور سن 1323 ھ ق میں رود سر کے دینی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے داخلہ لیا،  آپ نے ابتدائی تعلیم رودسر میں حاصل کی اور سن 1325 میں حوزہ علمیہ قم پہونچے ۔


آپ نے آیت ‌الله بروجردی کے درس خارج میں شرکت کی اور 12 سال کی مدت میں کتاب الصلوۃ کا دورہ مکمل کیا ، آپ ساتھ ہی ساتھ امام خمینی (ره) درس خارج اصول میں بھی شرکت کیا کرتے تھے ۔


آیت ‌الله بروجردی، علامہ سید محمد حسین طباطبایی و حضرت امام خمینی(ره) ، آیت الله محمدی گیلانی کے اساتذہ میں سے شمار کئے جاتے ہیں ۔


کتاب، اسلام میں قضا و قضاوت ، امامت و خلافت کتاب و سنت میں ، انسانی سماج میں قرآن و سنن الهی اور کتاب شفا ابوعلی سینا کا ترجمہ آپ اثار میں سے ہیں ۔


آپ انقلاب اسلامی کے رھبروں میں اور امام خمینی(ره) کے قریبی مددگاروں میں سے شمار کئے جاتے ہیں ، انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کے بعد آپ، انقلاب اسلامی اور سپریم کورٹ کے چیف، خبرگان رھبر کونسل میں تہران کے عوامی نمائندہ، مجمع تشخیص مصلحت نظام اسلامی کے رکن اور  گارڈین کونسل کے رکن و جنرل سکریٹری تھے ۔


جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے آپ کے انتقال کو عظیم سانحہ شمار کیا ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬