‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2014 - 19:43
News ID: 6989
فونت
آیت ‌الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌ الله سبحانی نے یوم وفات حضرت خدیجه (س) پر تسلیت پیش کی اور اس عظیم خاتوں کو بہشت کی عورتوں میں شمار کرتے ہوئے معاشرہ خصوصا عورتوں کو حضرت رسول الله (ص) اھلیہ سے درس حاصل کرنے کی تاکید کی ۔
حضرت آيت ‌الله سبحاني

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے اج ظھر کے وقت اپنے سلسلہ وار تفسیر کے درس میں جو مدرسہ حجتیہ قم میں منعقد ہوا، یوم وفات حضرت خدیجہ پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اپ کو معاشرے کے لئے نمونہ قرارعمل دیا انہیں بہشتی خاتون میں شمار کیا ۔

 

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ حضرت خدیجه،‌ مریم،‌ آسیه و فاطمه (س) چار عورتیں بہشت میں بلند مقام رکھتیں ہیں کہا : حضرت آسیه فرعون کی بیوی تھیں مگر انہوں نے دین کے تحفظ کے لئے کبھی بھی غیر شرعی کام انجام نہی دیا ۔

 

اس مرجع تقلید نے معاشرے کو حضرت خدیجہ کی شخصیت سے درس حاصل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اس بی بی کے پاس شخصیت،‌ قوم،‌ قبیله اور دولت سبھی کچھ زیادہ تھا کہ اپ نے اسے اسلام کی راہ میں لٹا دیا اور جب اپ کو راضی کرنے کی کوشش کی گئی تو اپ نے جواب دیا مجھے حق مل چکا ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا : شعب ابی طالب میں حضرت خدیجه (س) کے پاس بہت ساری کنیزیں تھیں اور اپ وسیع پیمانے پر تجارت کیا کرتی تھیں اس کے بوجود اپ نے پیغمر اسلام کے ساتھ تین سال تک فاقہ کیا تاکہ پیغمبر اسلام اپنی رسالت فرائض کو انجام دے سکیں اوردین کومضبوط کرسکیں ۔

 

حضرت آیت الله سبحانی نے اپ حق میں پیغمبر اسلام کی فرمائشات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہا : پیغمبر اسلام نےھمیشہ اپ کو ایک بافضیلت ، متقی ، مخلق خاتون بتایا کہ اپ ھر لحاظ سے کمالات کی مالک تھیں اور ھمیں اپ درس حاصل کرنا چاھئے ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬