05 July 2014 - 16:52
News ID: 6979
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ پوری اسلامی دنیا مسائل کی آگ میں جل رہی ہے، سازشوں کا مقابلہ اتحاد کی طاقت سے ہی کیا جاسکتا ہے کہا: امہ کی فلاح تحمل و برداشت اور اتحاد میں مضمر ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : پوری اسلامی دنیا مسائل کی آگ میں جل رہی ہے، سازشوں کا مقابلہ اتحاد کی طاقت سے ہی کیا جاسکتا ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک ہمیں صبر و تحمل، باہمی احترام و اتحاد کا درس دیتا ہے کہا: امت مسلمہ مشکل حالات کا شکار ہے ، وحدت سے ہی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ، پاکستان میں اتحاد امت کی عملی مثالیں قائم ہیں ، امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا مقابلہ بھی صرف اتحاد سے کیا جاسکتا ہے ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ رمضان المبارک بندوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے کہا: ارض وطن دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے ، ہمسائیہ ملک افغانستان کی صورتحال بھی اچھی نہیں جبکہ عراق، شام ، مصر اور بحرین کے حالات بھی انتہائی پریشان کن ہیں جبکہ برما میں مسلمانوں پر ماہ صیام میں بھی ظلم ڈھائے جارہے ہیں فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت تھمنے کا نام نہیں لیتی ، سوال اٹھتا ہے کہ اسلامی دنیا قدرتی وسائل سے مالا مال مگر اس کے باوجود کیوں عدم استحکام کا شکار ہے اس کی اصل وجہ وحدت کا فقدان ہے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایسے حالات میں امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ اتحا د ہے یہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام ایک مرتبہ پھر حاصل کرسکتی ہے کہا: ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں وحدت کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ، ہم اس ملک میں اتحاد امت کے بانیان میں سے ہیں ۔


حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا: وہ ماہ مبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کا پیغام بھی عوام تک پہنچائیں کیونکہ روداری اور بھائی چارے کی فضاء سے ہی ملک میں پائیدار امن و استحکام قائم کیا جاسکتا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬