‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2014 - 18:33
News ID: 6964
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آل سعود حکمرانوں کی سعودی میں مقیم شیعوں و علمائے کرام کے ساتھ بد سلوکی کی بنسبت خبردار کرتے ہوئے کہا : ہم سعودی حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کا شدت پسندانہ رویہ دنیا کے شیعہ اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والوں کے احساسات کو مجروح کرے گا اور یقینا اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازى نے سعودیہ عربیہ میں شیعوں کے سلسلہ میں سعودی حکومت کے موقف اور برتاو پر بیانیہ دیتے ہوئے آل سعود کو ان کے کردار کے سلسلہ میں متنبہ کرایا اور کہا کہ دنیا کے شیعہ اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والوں کے احساسات کو مزید مجروح نہ کریں ۔


رسا نیوز ایجنسی کو ارسال کردہ اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :


بسم الله الرحمن الرحیم


احصا اور قطیف کے شیعوں کے ساتھ سعودی حکام کے برتاو کے سلسلہ میں مختلف خبریں سننے میں آرہی ہیں کہ وہاں کے بعض بزرگان دین کو جمھوریت کے مطالبہ کے جرم میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ، انہیں سختیوں سے روبرو کیا گیا ہے اور اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ مشھور و معروف عالم دین شیخ باقر نمر النمر کی پھانسی کا حکم صادر کردیا کیا گیا ہے ۔


ہم تمام سعودی حکام کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے شدت پسندانہ اقدامات دنیا کے شیعہ اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والوں کے احساسات کو مجروح کریں گے اور اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے  ۔


سعودی حکمراں اس طرح کی سختیاں کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ ان کی فریادوں کو سنیں کیوں کہ وہ اپنے از دست رفتہ حقوق کے طلبکار ہیں ، وہ مذھبی پروگراموں کی انجام دہی میں ازادی کے خواہاں ہیں ، انہیں اپنے ملک سے محبت ہے، کس عقل و منطق کا تقاضہ ہے کہ ان کے ساتھ قانونی مطالبات کی تکمیل کے جرم میں اس طرح پیش آیا جائے ۔  


 ہم انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی کارکردگی پر تعجب کرتے ہیں کہ اگر سامراج موافق ممالک میں اگر اس طرح کے مسائل پیش آئیں تو وہ خاموش رہتی ہیں ، اور اس بر خلاف سامراج مخالف ممالک میں اگر چھوٹا سا بھی کوئی حادثہ پیش اجاتا ہے تو ان کی آوازیں بلند ہو جاتی ہیں ۔


ہم ایک بار پھر اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ ایک معروف و مشھور عالم دین کے لئے پھانسی کی سزا حکم کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پر مراجع تقلید ، بزرگان و پیروان مذھب شیعہ خاموش  رہیں ۔


والسلام على من اتبع الهدى


ناصر مکارم شیرازى


1 جولائی 2014
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬