‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2014 - 14:40
News ID: 6960
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر سے فون پر گفتگومیں؛
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ نے امیر قطر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے علاقہ کی حالیہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا : عصر دہشت گردی و قتل و غارت گری اب ختم ہو چکا ہے ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني  امير قطر شيخ تميم بن حمد آل ثاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف جدوجہد کے لئے علاقائی ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ماہ رمضان کی آمد پر قطر کے امیر کو مبارک باد پیش کی اور پورے عالم اسلام میں امن و سلامتی کی برقراری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ایران و قطر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی برقراری میں تعمیری کوشش کرسکتے ہیں -


ڈاکٹر روحانی نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ دہشتگرد اور دہشتگردی کے خلاف مہم میں خطے کی اسلامی حکومتوں کا ٹھوس عزم و ارادہ موجود ہے کہا: یہ جان لیں کہ عصر موجود ، قتل و غارت گری اور دہشتگردی کا دور نہیں ہے۔


انہوں ںے خطے میں جاری بد امنی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا : انتہا پسندی اور دہشتگردی، تمام علاقائی ملکوں کی بنیاد مشکل ہے اور تمام مسلمانوں کو اس مشکل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔


اس گفتگو میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی موجودہ بحرانوں اور مسائل و مشکلات کے حوالے سے ایران اور قطر کے موقفوں میں ہماہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا : قطر، دہشتگردی اور قتل و غارت گری کی بھرپور مذمت کرتا ہے کیونکہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے دشمن کو ہی فائدہ پہنچا ہے اور انہیں یقین ہے کہ علاقائی ملکوں کے تعاون سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا قلع قمع ہو جائے گا ۔

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬