01 July 2014 - 18:45
News ID: 6965
فونت
رسا نیوز ایجنسی - عراق کے دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے صوبۂ دیالہ کے تین علاقوں کو بعثی داعشی دہشتگردوں سے آزاد کرانے کی خبر دی ۔
عراقي فوج

 

رسا نیوز ایجنسی کی العراقیہ ٹی وی چینل سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے صوبۂ دیالہ میں عراقی سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں ام الکرامی ، الطالعہ اور البطاط کو دہشتگردوں سے آزاد کرائے جانے کی جانب اشارہ کیا ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس آپریشن میں چھ دہشتگرد ہلاک اور ان کی دو گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں کہا: دیالہ میں عراقی سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔


عبدالامیر الزیدی نے مزید کہا: عراقی سیکورٹی فورسز کا اگلا ٹارگٹ اسی صوبے میں واقع السعدیہ علاقے کی آزادی ہے ۔


دوسری جانب سامرا آپریشن کے کمانڈر صباح الفتلاوی نے اس بات کی خبر دیتے ہوئے کہ بعثی ، داعشی دہشتگرد اس علاقے سے فرار کرگئے ہیں کہا: ہم بہت جلد صوبہ صلاح الدین کی آزادی کی مسرت بخش خبریں عوام کو سنائیں گے۔


قابل ذکرہے تکفیری دہشتگردوں نے آج پھر حرم سامرا پر راکٹ برسائے جس میں ایک شہری شہید اور تئیس زخمی ہوئے ہیں۔ تکفیری داعش کے راکٹ روضہ کے صدر دروازے کے پاس آکر لگے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬