27 June 2014 - 07:56
News ID: 6948
فونت
حضرت آیت ‌الله سیستانی کے نمائندہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله سیستانی کے نمائندے نے داعش کے خلاف حضرت آیت ‌الله سیستانی کی طرف سے جہاد کے فتواے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : مرجع تقلید کے اس فتوے نے داعش کی پیش رفت کو روک دی ۔
حجت‌الاسلام والمسلمين سيد جواد شهرستاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله سیستانی کے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی نے توانائی امور کے وزیر سے ملاقات میں داعش کو اسلام کے لئے ایک بہت برا خطرہ جانا ہے اور کہا : داعش خطے کے لئے ایک دہشت گردانہ خطرہ ہے کہ جس سے مقابلہ کے لئے صحیح نکتہ نظر اپنانا ضروری ہے ۔

انہوں نے خطے کے بعض لوگوں کی مدد اور بعض سربراہوں کی خیانت کو داعش دہشت گردوں کی قدرت میں اضافہ کا سبب بیان کیا ۔

حجت‌الاسلام والمسلمین شهرستانی نے اسی طرح وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اگر بعض فوج کے فرمانداروں کی خیانت نہ ہوتی تو اس حد تک داعش کی پیش رفت ممکن نہیں تھا ۔

حضرت آیت ‌الله سیستانی کے نمائندے نے اس بیان کے ساتھ کہ خوشی کی بات ہے سامرا کے روضہ مقدس کا راسطہ کھل چکا ہے بیان کیا : خوشی کی بات ہے کہ ان چند روز میں  13 کیلو میٹر جو مخالفین کے کنٹرول میں تھا واپس لے لیا گیا ہے اور اب مقدس روضہ کا راستہ کھل چکا ہے ۔

حجت‌الاسلام والمسلمین شهرستانی نے حضرت آیت ‌الله سیستانی کی طرف سے جہاد کے فتواے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : مرجع تقلید کے اس فتوے نے داعش
کی پیش رفت کو روک دی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : دشمنوں کے مقابلہ میں قومی اتحاد و طاقت اور لوگوں کی یکجہتی میں حضرت آیت ‌الله سیستانی کی فراوان تاثیر ہے ۔

حضرت آیت ‌الله سیستانی کے نمائندے نے عراق کے اس حادثہ میں سعودی عرب کے علماء کی نمایا کردار ہونے کی طرف توجہ کرتے ہوئے بیان کیا : قرضاوی کے جیسے لوگ عراق کے موجودہ صورت حال میں خاص کردار رکھتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬