رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ والجماعت مرکزی جامعہ مسجد اسکردو و بزرگ عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے : آیت اللہ سیستانی کے جہاد دفاعی کے فتوے کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔
انہوں نے بیان کیا : عراق کے اہل سنت عالم دین مفتی امینی نے آیت اللہ سیستانی کے جہاد دفاعی کی حمایت کر کے ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لئے اسلامی بیداری کی نئی بنیاد ڈال دی ہے۔
محمد حسن جعفری نے کہا : انشاءاللہ شام کی طرح دہشت گردوں کو عراق میں بھی بری طرح شکست ہوگی۔ نجف و کربلا، اہلبیت اطہارؑ، اصحاب رسول (ص) اور علماء و مشائخ کے مزارات و آثارات کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔
انہوں نے تاکید کی : مقامات مقدسہ کے بارے میں تکفیری مولوی ابوبکر بغدادی سلفی کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف عراقی عوام کے اعلان جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔