27 June 2014 - 07:56
News ID: 6949
فونت
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت‌ آیت ‌الله علوی گرگانی نے پیغمبر اکرم (ص) و آئمه اطهار (ع) سے دور انسان کو گناہ و معصیت سے سب سے زیادہ نزدیک جانا ہے اور وضاحت کی : جو شخص بھی خدا اور آئمه معصومین (ع) سے دور ہوگا وہ ہر طرح کے برے اور غیر انسانی کام کو انجام دے گا ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی ‌گرگانی نے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے افسروں سے ملاقات میں رمضان کے مبارک مہینہ سے فائدہ اٹھانے کی تاکید کی اور کہا : ہم سب لوگوں کو چاہیئے کہ اس عظیم و با برکت مہینہ کے لئے خود کو تیار کریں ۔

انہوں نے رمضان کے مبارک مہینہ کے سلسلہ میں روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس مہنیہ میں خدا کو میزبان جانا ہے اور بیان کیا : پیغمبر اسلام (ص) اور قرآن بھی اس عظیم و با برکت مہینہ کی دعوت کرنے والے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے کہ جو کام بھی انجام دے اس کے لئے پہلے سے تیاری کرے اظہار کیا : انسان کو چاہیئے کہ اس مہینہ میں داخل ہونے سے پہلے اپنی تطہیر کرے تا کہ اس مہنیہ کی برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہو ۔

انہوں نے گناہوں سے دوری کو اس مبارک رمضان مہینہ کی خصوصیت میں جانا ہے اور وضاحت کی : انسان کو چاہیئے کہ اس مبارک مہینہ میں اپنے رویہ و اعمال پر خاص توجہ رکھے ، جھوٹ ، تہمت اور گناہوں سے فاصلہ اختیار کرے اور نیک امور کو انجام  دے کر اس مہینہ کی برکات سے فایئدہ حاصل کرے ۔

حضرت‌ آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : رمضان کے مبارک مہینہ میں انسان کا گناہ نمک میں پانی کی طرح گھل جاتا ہے اور اس کی گناہ ختم ہو جاتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے آخرت پر خاص توجہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : انسان کو چاہیئے کہ دنیا کو آخرت کی کامیابی کے لئے وسیلہ اور راستہ جانے اور اس سے اچھی طرح استفادہ کرے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے کہ اپنی تمام امور کو خدا کی رضایت کے لئے انجام دے بیان کیا : خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کے لئے اپنے کاموں کو انجام دینا خدا کی طرف سے بے شمار اجر و ثواب کا سبب ہوتا ہے ۔

حضرت‌ آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی تقریر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے داعش کے دہشت گرد ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ناپاک نطفہ ناپاک لوگ کے وجود کا سبب ہوتا ہے اور یہ دہشت گرد گروہ ناپاک نطفہ سے وجود میں آیا ہے ۔

انہوں نے پیغمبر اکرم (ص) و آئمه اطهار (ع) سے دور انسان کو گناہ و معصیت سے سب سے زیادہ نزدیک جانا ہے اور وضاحت کی : جو شخص بھی خدا اور آئمه معصومین (ع) سے دور ہوگا وہ ہر طرح کے برے اور غیر انسانی کام کو انجام دے گا ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬