‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2014 - 19:08
News ID: 6967
فونت
حجت الاسلام والمسلمین روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے بہت جلد بعض مغربی پابندیوں کے خاتمہ کی خبر دیتے ہوئے کہا: خطے میں تشدد اور انتہا پسندی کسی بھی ملک کے فائدے میں نہیں ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں صنعت و معدن کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں بعض مغربی پابندیوں کے ختم ہوجانے کی خبر دی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے خلاف مغرب  کی یکطرفہ پابندیوں کا جال ٹوٹ رہا ہے کہا: پابندیوں کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے اور اب کوئی بھی پابندیوں کو پہلی حالت پر واپس نہیں لا سکتا ہے۔


ڈاکٹر روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے راستے پر گامزن رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ایران کی وزارت خارجہ اور مذاکراتی ٹیم چھ عالمی طاقتوں کے مقابلے میں ملت ایران کے حقوق کے دفاع کے لئے ضروری مہارت کی حامل ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: ہم جانتے ہیں کہ یہ کام مشکل ہے لیکن ہم حتمی کامیابی تک اپنے راستے پر گامزن رہیں گے ۔


حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اچھے اور برادرانہ تعلقات خطے کی اقوام کے مفاد میں ہیں ، اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کی روک تھام اور قیام امن کے لئے اپنے سارے وسائل بروئے کار لا رہا ہے کیونکہ انتہا پسندی اور تشدد خطے کے کسی بھی ملک کے فائدے میں نہیں ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬