06 July 2014 - 14:38
News ID: 6983
فونت
حزب الله لبنان:
رسا نیوز ایجنسی - حزب الله لبنان نے غاصب صھیونیت کی حالیہ جنایتوں کو محکوم کرتے ہوئے کہ اس سلسلہ میں بعض عرب ممالک کی خاموشی پر تعجب کا اظھار کیا ۔
حزب الله لبنان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان نے گذشتہ روز اپنے صادر کردہ بیانیہ میں غاصب صھیونیت کی حالیہ جنایتوں کو محکوم کرتے ہوئے کہا: فلسطینی ، صھیونیت کی جانب سے ہر لمحہ ایک نئی جنایت کے شاھد ہیں ، جو صھیونی آبادی اور صھیونی ائر فورس کی جانب سے انجام پا رہی ہے ۔


حزب الله لبنان نے مزید کہا: اگر چہ غاصب صھیونیت اپنی جنایتوں سے بے گناہوں کے قتل عام میں مصروف ہے ، ملت فلسطین خالی ہاتھوں اور ایمان کے بھروسہ غاصب صھیونیت کے مقابل استقامت اور پائداری کا مظاھرہ کر رہی ہے ۔


اس بیانیہ میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں ملت فلسطین ، عزتمندانہ حیات کے لئے کوشاں ہے آیا ہے : حزب الله لبنان اس مظلوم قوم کے صبر و استقامت و پائداری کو سلام کرتی ہے نیز استقامت کی حقانیت ، فلسطین کی آزادی میں فلسطینیوں کے جھاد اور ملت فلسطین کے مکمل حقوق کی واپسی کی تاکید کرتی ہے ۔


حزب الله لبنان نے بعض عرب ممالک اور بین الاقوامی آرگنائزیشن کی بے حسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: فلسطین کے سلسلہ میں بعض عرب ممالک کی خاموشی تعجب آور ہے ، عرب کمیٹیاں علاقہ میں اختلافات کی آگ بھڑکانے میں تو مصروف ہیں مگر عالم اسلام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں مکمل طور سے خاموش ہیں ۔


حزب اللہ لبنان نے تمام ملت اسلامیہ کو اتحاد و یکجہتی اور ملت فلسطین سے حمایت کی دعوت دی اور درخواست کی کہ عرب اور اسلامی ممالک پوری توانائی کے ساتھ ملت فلسطین کے ساتھ ہوں اور غاصب صھیونی دھمکیوں کے مقابل فلسطینیوں کی امداد کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬