
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی عمل لبنان کے رکن شریف توتیو نے اپنے بیانیہ میں غاصب صھیونیت کی غزہ پٹی پر چڑھائی اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: صھیونی جنایتوں کے سلسلہ بعض عرب ممالک خاموشی ان کی پیشانی پر بدنما داغ ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت نے فلسطینیوں کے حق میں کسی بھی جنایت سے دریغ نہیں کیا ہے کہا: صھیونی جنایتوں کے مقابل بے توجہی کا اظھار کرنے والے ان کی جنایتوں میں برابر کے شریک ہیں ۔
اس لبنانی عالم دین نے امریکا ، یوروپ اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کو شرم آور جانا اور کہا: انسانی حقوق کے عالمی مراکز پوری بے فکری کے ساتھ صھیونیوں کی درندگی اور فلسطینیوں کے قتل عام کے نظارہ گر ہیں ۔
شریف توتیو نے غاصب صھیونیت کے مقابل ملت فلسطین کی استقامت کو سراہا اور کہا: ملت فلسطین کو تمام حقوق حاصل ہیں کہ وہ غاصب صھیونیت کا جس طرح چاہیں اس طرح جواب دیں اور فوجی توانائی کے ذریعہ صھیونیوں کے مقابل استقامت کریں ۔