03 July 2014 - 17:28
News ID: 6976
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - صیدا لبنان میں مسجد قدس کے امام جماعت نے داعش کی طرف سے خلافت اسلامی کی تشکیل کو مضحکہ خیز چٹکلے سے تعبیر کیا ۔
شيخ ماهر حمود

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے سنی عالم دین اور صیدا لبنان میں مسجد قدس کے امام جماعت شیخ ماهر حمود نے ایک لبنانی نیوز پیپر سے گفتگو میں داعش کی جانب سے عراق اور شام کے بعض علاقوں میں اسلامی حکومت تشکیل دئے جانے پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: داعش کی طرف سے خلافت اسلامی کی تشکیل ایک مضحکہ خیز چٹکلہ ہے ۔


انہوں ںے اسلامی حکومت کو تمام مسلمانوں کی حکومت اور خلیفہ کو عوامی تائید کا حامل ہونا ضروری جانا اور کہا: داعش کی حکومت و خلافت ان میں سے کسی بھی اوصاف کی مالک نہیں ہے ۔


اس سنی عالم دین نے داعش کی گفتار و کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: کیسے ممکن ہے کہ دھشت گرد گروہ جہاد کے نام پر اسلامی ممالک میں تو مسلمانوں کا قتل عام کریں مگر غاصب صھیونیت ان کے امن و امان میں رہے ۔


ماهر حمود نے اسلحہ کے زور پر مسلمانوں سے بیعت لئے جانے کو بے سود بتایا اور کہا: اسلحے اور طاقت کے بل بوتہ پر لی جانی والی بیعت بے سود ہے کیوں کہ داعش نے بیعت کی کسی بھی شرط اور کسی قانون پر عمل نہیں کیا ہے ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬