03 July 2014 - 17:08
News ID: 6975
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – لبنان کی سنی تنظیم « جمعیت قولنا و العمل » کے صدر نے تاکید کی : دھشت گرد گروہ داعش، دشمنان اسلام کے مقاصد کی تکمیل اور مسلمانوں خصوصا اہلسنت کو بدنام کرنے مصروف ہے ۔
شيخ احمد قطان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت قولنا و العمل لبنان کے صدر شیخ احمد قطان نے لبنان کے علاقہ برالیاس میں ہونے والی ایک افطار پارٹی میں دھشت گرد گروہ داعش کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس گروہ کو خدا ، اہلسنت اور دیگر مذاھب اسلامی کا دشمن جانا اور کہا: دھشت گرد گروہ داعش نے اہلسنت کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ دشمنان اسلام کے مقاصد کی تکمیل اور مسلمانوں خصوصا اہلسنت کو بدنام کرنے مصروف ہے ۔
  
لبنان کے اس سنی عالم دین نے داعش کے اقدامات کو امریکا اور غاصب صھیونیت کے حق میں عظیم خدمت جانا اور کہا: تکفیری گروہ خطے اور عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬