01 July 2014 - 18:53
News ID: 6966
فونت
آج؛
رسا نیوز ایجنسی - آج عراقی پارلیمنٹ کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں منتخب اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا۔
عراق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج عراقی پارلیمنٹ کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس دو سو پچپن اراکین کی شرکت میں منعقد ہوا جس میں منتخب اراکین پارلیمنٹ نے حلف بھی اٹھایا ۔ 


اس رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں وزیر آعظم نوری مالکی اور سابق اسپیکر اسامۃ نجیفی نے شرکت کی جبکہ سابق وزیر آعظم ایاد علاوی اس جلسے غائب رہے۔


پارلیمنٹ کا اجلاس سب سے بزرگ رکن پارلیمنٹ مھدی حافظ کی صدارت میں ہوا۔ 


آج کے اجلاس میں تین سو اٹھائیس اراکین میں سے دو سو پچپن اراکین حاضر تھے۔


بتایا جاتا ہے کہ سیاسی گروہوں میں ابھی وزیر آعظم کے عہدے کے بارے میں اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ 


موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی گروہوں اور پارٹیوں نے اتفاق کیا ہے کہ  سلیم الجبوری پارلیمنٹ کے اسپیکر ہوں گے جبکہ ھمام حمودی اور حسین شہرستانی نائب اسپیکر کے عھدے کے لئے میدان میں اترے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬