06 July 2014 - 16:13
News ID: 6984
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - لبنان کے سنی علمائے میں سے شیخ شریف توتیو نے علمائے اسلام سے داعش اور دیگر دھشت گرد گروہوں کے کے خلاف صاف و شفاف فتوے دینے کی درخواست کی ۔
شيخ شريف توتيو

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک عمل اسلامی لبنان کے رکن شیخ شریف توتیو نے علاقہ کے حالات خصوصا عراق کی حالیہ صورت حال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: مذھبی اختلافات کی آڑ میں اور تکفیری گروہوں کے وسیلہ اسلام و مسلمین کے دائمی دشمن امریکا اور اسرائیل کی کوششوں کو ملت عراق کی ہوشیاری نے ایک بار پھر ناکامی سے روبرو کردیا ہے ۔


لبنان کے اس سنی عالم دین نے دھشت گرد گروہ داعش کے مقابل ملت عراق کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا: مذھبی و مسلکی فتنہ کے مقابل، عراقیوں کے پاس آپسی تعاون و امداد کے سوا کوئی اور راستہ نہیں کہ تمام عراقی قومیں اور قبائل متحد ہو کر اس راہ میں اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لائیں ۔ 


توتیو نے مزید کہا: دھشت گرد گروہ اپنی درندگی اور قتل عام کے ذریعہ اسلام کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں اور ملت اسلامیہ کو شدید چوٹ پہونچانے میں کوشاں ہیں جو نہایت افسوسناک ہے ۔


انہوں نے تکفیری گروہ کی حرکتوں اور سرگرمیوں پر پابندی کے سلسلہ میں علمائے اسلام سے فتوے دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا: علمائے اسلام، دھشت گرد گروہ داعش اور دیگر دھشت گرد گروہوں کی محکومیت میں فتوے دیں کیوں کہ ان گروہوں کا اسلام و مسلمانوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬