رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ریاستی صدر مولانا غلام قاسم جعفری نے ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ ایک گروہ آپسی لڑائی کو بہانہ بناکرالزامات عائد کرنے اور اشتعال انگیزی کے درپہ ہے ۔
انہوں نے چکری روڈ پر ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : ملک میں کوئی شیعہ و سنی کا مسئلہ نہیں ہے ، آپس کی اندرونی لڑائی کو بہانہ بنا کر الزامات عائد کرنا اور غلیظ نعرے لگانا اشتعال انگیزی ہے ، حکومت اس صورتحال کو کنٹرول کرے ۔
مولانا جعفری نے حکومت پاکستان سے شہریوں کی حفاظت کے اسباب فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کی عظیم مثال ملی یکجہتی کونسل کی صورت میں قائم ہے، ایک گروہ کی آپس کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینا انتہائی افسوسناک ہے ۔