23 July 2014 - 18:15
News ID: 7049
فونت
عالمی یوم قدس کے موقع پر؛
رسا نیوز ایجنسی - ہندوستان کی پانچ سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر اس بات کی دھمکی دی ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر ھندوستان میں موجود اسرائیل کے قونصل خانے پر قبضہ کیا جائے گا ۔
غزہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے رہنما ابواعظمی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ھندوستان میں موجود اسرائیل کے قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی دی ہے ۔


انہوں نے ہندوستان کے عوام سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت نے اگر غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام بند نہیں کیا تو ھندوستان میں اسرائیل کا قونصل خانہ محفوظ نہیں رہے گا ۔ 


ابواعظمی نے حکمراں جماعت، بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا : حکومت نے پارلمینٹ میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر بحث کرانے سے انکار کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس سے ہندوستان کو اقتصادی نقصان پہنچے گا ۔ 


انھوں نے اپنے ملک کی موجودہ حکومت پر مسلمانوں کے مسائل میں لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: اس وقت بھی وہ غزہ کے مسئلے میں مداخلت کرنے سے گریز کررہی ہے ۔


دریں اثنا این سی پی کے رہنما شردپوار نے ہندوستان کی حکومت کو اسرائیل سے اپنا رابطہ منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ۔


واضح رہے کہ ہندوستان میں اسرائیل کے قونصل خانے پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینے والی جماعتوں میں سماج وادی پارٹی، کمیونسٹ پارٹی، سی پی آئی ایم، جنتا دل اور بہوجن سماج پارٹی شامل ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬