19 July 2014 - 17:59
News ID: 7032
فونت
آیت الله شیخ عیسی قاسم نے قتل کی دھمکی کے جواب میں؛
رسا نیوز ایجنسی – بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ حکومت کے قریبی افراد کی جانب سے قتل دھمکی دے جانے کے جواب میں کہا کہ موت و حیات خدا کے ہاتھ میں ہے ۔
آيت الله شيخ عيسي قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو شهر دراز کی مسجد امام صادق (ع) میں سیکڑوں نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوا، بحرینی عوام کے مطالبات کی تکمیل پر زور دیا اور کہا: موجودہ بحران سے باہر نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ بحرینیوں کے آئینی اور انسانی مطالبات پورے کئے جائیں ۔


انہوں نے عوامی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا اور کہا: ملک کے سیاسی مسائل و معاملات عوام کے ہاتھوں میں رہنا چاہئے اور موجودہ نظام حکومت بھی اس کا احترام کرے ۔


اس بحرینی عالم دین نے ملت بحرینی کے حقوق کو مخالفین اور آل خلیفہ کی جانب سے نادیدہ قرار دئے جانے کو ناقابل قبول جانا اور کہا: اگر تمام مخالفین متحد ہوکر بھی ملت بحرین کے حقوق غصب کرنا چاہیں تو بھی نہیں کرسکتے ۔


انہوں نے مخالفین اور آل خلیفہ کی قومی گفتگو کو غیر سنجیدہ اور یک طرفہ بتاتے ہوئے کہا: ایک سیاسی راہ حل کی دستیابی میں اپوزیشن پارٹی بارہا و بارہا آل خلیفہ کے ساتھ مذاکرہ کی میز پر بیٹھ چکے ہیں مگر تمام مذاکرات بے سود رہے ہیں کیوں کہ آل خلیفہ حکومت ، قوم و ملت کے حقوق اور ان کی مصلحتوں کو نادیدہ قرار دیتی ہے جس سے مشترکہ نتائج تک دستیابی ناممکن ہوگئی ہے ۔


بحرین کے شیعہ رہنما نے مزید کہا: اندرون ملک اور ملک سے باہر موجود افراد ، بحرین کے بحران کا انکارنہیں کرسکتے ، لوگوں کا قتل عام اور انقلابی تحریکوں کا کچلنا سیاسی مسائل کا حل نہیں ہے ۔ 


 
آیت الله شیخ عیسی قاسم نے بحرین کے سابق انٹلیجنس جنرل عادل فلیفل کی جانب سے خود پر لگائے گئے کفر کے الزام اور قتل کی دھمکی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسان پر کفر کا الزام لگایا جانا ایک خطرناک کام ہے اور قتل کی کوئی بھی دھمکی ارادہ خداوند متعال کے بغیر نہیں محقق پاسکتی کیوں کہ موت و حیات خدا کے ہاتھ میں ہے ۔  


انہوں نے اسلامی اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے یاد دہانی کی : مسلمان ظاھری اور باطنی دھمکیوں پر توجہ کئے بغیر خدا کی رضا میں کوشاں رہیں اور لوگوں کو اصلاح و اتحاد کی دعوت دینے میں مصروف رہیں ۔


بحرین کے شیعہ رہنما نے مزید کہا: تکفیری باتیں، سیاسی مقاصد اور کینہ کا نتیجہ ہے ، اس کے باوجود ہم اسلامی اتحاد اور اسلامی برادری کی تاکید کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬