09 August 2014 - 16:03
News ID: 7118
فونت
غزہ کی حمایت میں؛
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ خواتین نے پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے غزہ کی مظلوم قوم کی حمایت میں مظاھرہ کیا اور اسرائیلی جنایتوں کی مذمت کی ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ خواتين کا اقوام متحدہ کے سامنے مظاھرہ شيعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ خواتين کا اقوام متحدہ کے سامنے مظاھرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ خواتین نے سرینا ہوٹل پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے غزہ کی مظلوم قوم کی حمایت میں مظاھرہ کرتے ہوئے اسرائیلی جنایتوں کی شدید مذمت کی ۔
 

موسلا دھار بارش کے باوجود سینکڑوں خواتین اور بچوں کی شرکت میں منعقد ہونے والے اس مظاھرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی ، ضلعی صدر راولپنڈی مولانا غلام قاسم جعفری ، ملک تنویر عباس ، قائم مقام ضلعی صدر اسلام آباد اور حجت الاسلام فرحت عباس جوادی نے کی ۔


حجت الاسلام عارف حسین واحدی مظاھرین سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی عوام پر اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت کی اور کہا: اقوام متحدہ ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور یہ تنظیم جارح اور اپنے دفاع میں لڑنے والوں کے درمیان تمیز کرنے میں ناکام رہی ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فلسطین انسانی ضمیر پر ایک اذیت ناک زخم ہے اور کشمیر کی طرح اب بھی یہ اقوام متحدہ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں ہے کہا: فلسطینی عوام پر کئے جانے والے ظلم اور جبر، صرف امت مسلمہ کے خلاف ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت پر مظالم کے مترادف ہے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ یہ عالمی ادارہ اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اسرائیل کی طرف سے ان جارحانہ اقدامات کو روکنے میں مدد کرے کہا: اقوام متحدہ اسرائیل کو جارح مانتے ہوئے اس کے وحشیانہ طرز عمل کی مذمت کرے اور جابرانہ ریاست کی طرف سے عدم تعاون کی صورت میں اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک تمام ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کردیں۔


انہوں نے مزید مطالبہ کیا: غزہ کا محاصرہ فوری طور پر اٹھا لیا جائے اور اقوام متحدہ ایک کمیشن بنائے جو غزہ میں صیہونی ریاست کی طر ف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی تحقیقات کرے ۔


سرزمین پاکستان کے اس شیعہ عالم دین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی بھائیوں کی طرف سے ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ عالمی ادارہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فلسطینیوں پر روا رکھے جانے مظالم کو فوری طورپر بند کرائے کہا: عالمی برادری کی خاموشی نے اسرائیلی کو جرآت مند کیا جو سیکڑوں بے گناہوں کو خاک خون میں غلطاں ہونے کا سبب بنا ۔


بعد ازاں حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ آفس جا کر فلسطینی بھائیوں اور غزہ کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  یاد داشت جمع کروائی ۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬