07 August 2014 - 15:41
News ID: 7113
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں اخبارات کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
حجت الاسلام و المسلمين راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں اخبارات کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

پاکستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : پاکستانی عوام ان جعلی مینڈیٹ اور انجنیئرڈ الیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں، اب ان غاصبوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

انہوں نے کہا : انقلاب مارچ اور یوم شہداء میں شامل ہونے والوں کیخلاف کوئی بھی متشدد اقدام حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے ثابت ہوگیا کہ حکمراں حواس باختہ ہوچکے ہیں، ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، شریف برادران نے مقدمہ درج کرکے اپنی آمرانہ سوچ کا ایک بار پھر قوم کے سامنے اظہار کر دیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری، مسلم لیگ قاف اور سنی اتحاد کونسل کے ہم قدم ہے، حکمران جتنا ظلم چاہے کر لیں انہیں جلد عوام کی عدالت میں جوابدہ ہونا پڑیگا، نظام کی تبدیلی کے بعد بھی ہم مل کر ملک و قوم کو دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری عفریت سے نجات دلائیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬