09 August 2014 - 08:22
News ID: 7117
فونت
ناصریہ کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ ناصریہ عراق کے خطیب جمعہ نے موصل میں انبیاء کے مزار کی تباہی کو مسجد الاقصی کی تباہی کا مقدمہ جانا ہے ۔
انبیاء کے مزار کی تباہی مسجد الاقصی کی تباہی کا مقدمہ ہے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناصریہ عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ ستار الحمدانی نے اس ہفتہ مسجد شیخ عباس میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان داعش دہشت گرد گروہ کے ذریعہ موصل میں انبیاء کے مقدس مزار کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کہا : مساجد و پیامبر و صالحان جیسے  حضرت شیث (ع) کے مزارات کی تباہی کا مقصد لوگوں کے دلوں سے ان مقدس مزارات کی قداست کو ختم کرنا ہے تا کہ اس
کے ذریعہ صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی تباہی کا مقدمہ فراہم ہو سکے ۔ 

حجت الاسلام حمدانی نے وضاحت کی : وہ گروہ جو بچوں ، بوڑھوں کا قتل عام اور عورتوں کی عصمت دری انجام دے رہی ہیں وہ صہیونی و سامراجی حکومت کی طرف سے بنائی گئی ہے ۔

ناصریہ کے خطیب جمعہ نے تاکید کی ہے کہ داعش دہشت گرد و گمراہ گروہ کی طرف سے جو جرائم انجام پایا ہے اس کا کسی بھی طرح کا تعلق دین مبین اسلام سے نہیں
ہے اور اسلام ایسے گروہ سے بری ہے ۔

انہوں نے عراقی پناہ گزینوں کی نازک صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ناصریہ کی عوام سے اپیل ہے کہ ان شہریوں کی مدد کے لئے مختلف طریقہ اختیار کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬