14 August 2014 - 23:29
News ID: 7142
فونت
رسا نیوز ایجنسی - سعودیہ عربیہ کے شیعہ نشین علاقہ "الاحساء" کے امام جمعہ کو سعودی کورٹ نے 8 سال جیل کی سزا کی سنائی اور انہیں پوری زندگی تقریر کرنے سے ممانعت کا حکم دیا ۔
شيخ توفيق العامر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ کے دارالحکومت ریاض کے کورٹ نے سعودی کے شیعہ عالم دین «شیخ توفیق العامر» کو 8 سال جیل کی سزا سنائی ۔


الاحساء کے امام جمعہ کو سنائے جانے والے اس حکم میں 8 سال جیل کی سزا، 10 سال سفر پر پابندی اور انہیں پوری زندگی تقریر کرنے سے محروم کردیا گیا ہے ۔


شیخ العامر کے وکیل صادق الجبران نے ٹوئٹر پر اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئے اس حکم پر اپنی جانب سے کئے گئے اعتراض سے آگاہ کیا ہے ۔


اس سے پہلے بھی سعودی کورٹ نے شیخ توفیق العامر کو 4 سال جیل کی سزا، مادام العمر تقریر پر پابندی اور 10 سال سفر پر روک لگائی تھی ۔


واضح رہے کہ شیخ عامر 54 سالہ شیعہ عالم دین ہیں جن کے 3 لڑکے اور 4 لڑکیاں ہیں اور تین سال پہلے اپ کو جیل سے رہائی ملی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬