13 August 2014 - 17:01
News ID: 7137
فونت
رسا نیوز ایجنسی - عرب لیگ کے جنرل سکریٹری نے دھشت گرد گروہ داعش کی جنایتوں، بے گناہوں کے قتل عام اور عوام کے آوارہ وطن پر سخت ردعمل کا اظھار کیا ۔
نبيل العربي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب لیگ کے جنرل سکریٹری نبیل العربی نے گذشتہ روز عراق میں دھشت گرد گروہ داعش کی جنایتوں، موصل کے عیسائیوں کو آوارہ وطن ہونے ، ایزدیوں اور بے گناہوں کے قتل عام اور عوام کے آوارہ وطن ہونے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔


انہوں ںے تاکید کی : طے شدہ پروگرام کے تحت انجام پانے والی یہ وہ جنایتیں ہیں جن سے ھرگز چشم پوشی نہیں کی جاسکتی بلکہ جانیوں کوکورٹ کے حوالہ کیا جائے اور انہیں حقیقی سزا سنائی جائے ۔


عرب لیگ نے پڑوسی ممالک اور دنیا سے درخواست کی کہ عراق کو حالیہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے اس کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جائے نیز عراق کی اقلیتوں کے دینی اور آئینی حقوق کو محترم جانا جائے ۔


انہوں نے عراقی عوام اور سیاستمداروں سے مطالبہ کیا کہ دھشت گروہ داعش کے مقابلہ میں اپنے اتحاد کو باقی رکھیں اور متحدہ قومی حکومت کی تشکیل جو اتحاد اور ملک میں امنیت کی بقا کا ضامن ہے متفق ہوجائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬