14 August 2014 - 23:07
News ID: 7141
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سیستانی نے نئی حکومت کی تشکیل عراقی سیاستمداروں اور حکام سے ملاقات کی شرط قرار دیا ۔
آيت اللہ سيستاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے پچھلے تین سال سے عراقی سیاستمداروں اور حکام ملاقات کرنے سے منع کردیا ہے اور اب انہوں ںے نئی حکومت کی تشکیل ان افراد سے ملاقات کی شرط قرار دیا ہے ۔


اس مرجع تقلید کے دفتر کے ذمہ دار نے کہا: حضرت آیت الله سیستانی نے عراقی سیاستمداروں اور حکام سے دوبارہ ملاقات کی شرط، نئی حکومت کی تشکیل قرار دیا ہے کیوں کہ اپ نہیں چاہتے کہ یہ ملاقات کسی خاص گروہ کی حمایت کا سبب سمجھا جائے ۔


انہوں نے مزید کہا: نئے عراقی وزیر آعظم کی معرفی اور اس سلسلہ میں موجود اختلافات کے خاتمہ میں حضرت آیت الله سیستانی کا خاص اور اہم کردار رہا ہے اور اپ عراق کو موجودہ بحران سے باہر نکلنے پر مصر ہیں ۔


واضح رہے کہ حضرت آیت الله سیستانی نے سن 2011 میں عراقی انتظامیہ کی نااہلی ، امکانات کے فقدان اور ملک میں امنیت کی ناگفتہ بہ حالت کے اعتراض میں ہونے والے عوامی مظاھرے کے بعد عراقی سیاستمداروں اور حکام سے ملنے سے منع کردیا تھا تاکہ عوام سے اپنی حمایت اور حکمرانوں سے ناراضگی کا اظھار کرسکیں  ۔

 
قابل ذکر ہے کہ عراقی صدر جمھوریہ فواد معصوم نے گذشتہ دوشنبہ کو حزب الدعوہ کے ترجمان اور متحدہ آئینی حکومت کے رکن حیدر العبادی کو  کابینہ بنانے کی دعوت دی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬