05 November 2014 - 16:11
News ID: 7446
فونت
سنی علماء کونسل عراق کے سربراہ:
رسا نیوز ایجنسی - سنی علماء کونسل عراق کے سربراہ نے کہا: داعش کے ہاتھوں قبیلہ البونمر کے سنیوں کے قتل عام نے اس دھشت گرد ٹیم کی جانب سے سنیوں کی جھوٹی حمایت کا پردہ فاش کردیا ۔
شيخ خالد الملا

 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، سنی علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد عبد الوهاب الملا نے اپنے ارسال کردہ ایک پیغام میں کہا: داعش کے ہاتھوں قبیلہ البونمر کے سنیوں کے قتل عام نے اس دھشت گرد ٹیم کی جانب سے سنیوں کی جھوٹی حمایت کا پردہ فاش کردیا ۔


اس پیغام میں آیا ہے : قبیلہ البونمر کے سانحہ نے دھشت گرد گروہ داعش اور اس شھر میں ساکن ان کے کرایہ کے مزدوروں کے کارنامہ میں مزید اضافہ کردیا ہے ، اس بزدل گروہ نے اپنی حقیقت کا پردہ فاش کردیا ، کہ یہ سنیوں کی حمایت کا دم بھرتے ہیں اور سنیوں کا قتل عام کرتے ہیں ۔


شیخ خالد الملا نے دھشت گرد داعش کے مقابل قبیلہ البونمر کی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا: قبیلہ البونمر کی عوام وہ باھمت لوگ ہیں جنہوں ںے کم ظرف دھشتگردوں کے مقابل استقامت کے ذریعہ اپنی بلند ھمتی کا کارنامہ عراق کی تاریخ میں ثبت کردیا اور موت ان قبائل کے لئے ہے جنہوں ںے خود کو داعش کا آلہ دست بنا رکھا ہے ۔


سنی علماء کونسل عراق کے سربراہ نے سنی شھریوں کو داعش کے مقابل قیام اور ملک و حکومت کے حفاظت کی تاکید کی اور کہا: میں مغربی و شمالی علاقہ کے سنیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سیکوریٹی فورسز اور فوجیوں کے شانہ بشانہ دھشت گرد داعش کا مقابلہ کریں تاکہ اپنے بچوں کے قاتل ، شھروں کے ویرانگر اور زندگی کا سکون چھیننے والوں کو مار بھگائیں اور حالیہ جنگ میں پیروزی حاصل ہوسکیں  ۔


واضح رہے کہ دھشت گرد گروہ داعش نے گذشتہ دن صوبہ الانبار کے قبیلہ البونمر کے 500 افراد کا قتل عام کردیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬