‫‫کیٹیگری‬ :
09 November 2014 - 22:09
News ID: 7461
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی نے مراکش میں ایران کے سفیر سے ملاقات میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے مراکش میں ایران کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ تکفریوں نے اسلام کے رحمانی چہرہ کو خراب کر دیا ہے بیان کیا : اس وقت مسلمان ہر زمانہ سے زیادہ اسلامی ممالک و حکومتوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی ضرورت مند ہیں ۔
آيت الله صافي گلپايگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرکش میں ایران کے نئے سفیر دکتر مؤید نے مرجع عالیقدر حضرت آیت الله صافی گلپائیگانی سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے کراکش میں جمہوریہ اسلامی ایران کے نئے سفیر کے عنوان سے آقای موید کو منصوب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی : مراکش اسلامی ممالک میں ایک بڑا ملک ہے اس ملک سے تعلقات ہمارے اسلامی مقاصد کے حصول کے لئے کافی مفید ہونگے خاص کر اسلام کے دشمن کے مقابلہ میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کا راستہ ہموار ہونے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : اس وقت مسلمان ہر زمانہ سے زیادہ اسلامی ممالک و حکومتوں کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے ضرورت مند ہیں ۔

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اپنے بیانات کے دوسرے حصہ میں اظہار کیا : مراکش کی حکومت اور عوام قدیم زمانہ سے خاندان عصمت و طهارت علیهم السلام سے خاص محبت و الفت رکھتے تھے اور رکھتے ہیں اور بادشاہ بھی شرفا میں سے ہیں اور خود کو امام حسن مجتبی علیہ السلام سے نسبت دیتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬