طاہرالقادری پر دہشتگردانہ حملے کے خطرہ کے باوجود ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ صبح سات بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ صبح سات بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچے۔ عوامی تحریک کی مرکزی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد انکے استقبال کے لئے ائرپورٹ پر موجود تھی۔
عوامی تحریک کے سربراہ ائیرپورٹ سے ریلی کی شکل میں رنگ روڈ سے ہربنس پورہ اور کینال روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچیں گے۔ داتا دربار حاضری کے بعد ریلی کی شکل میں ہی اپنے گھر ماڈل ٹائون روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے عوامی تحریک کو تحریری طور پر دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ پولیس نے طاہر القادری کی جان کو خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ وہ ریلی نہ نکالیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے