24 November 2014 - 15:20
News ID: 7512
فونت
آذربایجان کے مفتی آعظم:
رسا نیوز ایجنسی - آذربایجان کے مفتی آعظم نے کہا: اتحاد و یکجہتی کی تبلیغ علمائے اسلام کی ذ٘مہ داری ہے، اس سلسلہ میں دیگر اسلامی ممالک، اسلامی جمھوریہ ایران کو نمونہ عمل قرار دیں ۔
کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آذربایجان کے مفتی آعظم الله شکور پاشازاده نے «علماء اسلام کے نقطۂ نگاہ سے انتہا پسند اور تکفیری گروہوں» کانفرنس میں خطاب میں کہ جو مدرسہ امام موسی کاظم(ع) میں سیکڑوں علمائے اسلام کی شرکت میں منعقد ہوئی بیان کیا: خداوند متعال کی مسلمانوں کو اہم ترین نصیحت ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ امن و سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کریں ۔


انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں جھان اسلام بعض مفاد پرست طاقتوں کے ہاتھوں ویرانی کے عالم میں ہے، افسوس تکفیری آج انسانی معاشرے اور مسلمانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔


آذربایجان کے مفتی آعظم نے یاد دہانی کی : عالم اسلام، عظیم خطرہ سے روبرو ہے ، بعض افراد و گروہ ان حالات میں اتحاد اسلامی کو توڑنے میں مصروف ہیں کہ غاصب صھیونیت مسجد الاقصی پر قبضہ جمانے میں مصروف ہے ۔


انہوں نے فتنہ پروری عالم اسلام کی عظیم مشکل بیان کی اور کہا: فتنہ گر افراد مقدس مقامات کی ویرانی اور الله اکبر کا نارہ لگا کر مسلمانوں کا سرکاٹنے میں لگے ہیں ۔


الله شکور پاشازاده نے واضح طور پر کہا: آج داخلی اور عالمی دشمن، مسلمانوں سے معنویت چھیننے کے لئے متحد ہوچکا ہے ، ہم آذربایجان کے شھری ہونے کے ناطے ھرگز عراق و شام  میں داعش کے ہاتھوں انجام پانے والے قتل عام کی بہ نسبت بےتوجہ نہیں رہ سکتے ۔


آذربایجان کے مفتی آعظم نے اسلامی معاشرے کے علمائے کرام سے تعامل اور یکجہتی کا مطالبہ کیا اور کہا: اتحاد و یکجہتی کی تبلیغ علمائے اسلام کی ذ٘مہ داری ہے، اس سلسلہ میں اسلامی جمھوریہ ایران دیگر اسلامی ممالک کے لئے نمونہ عمل قرار پائے ۔
 

انہوں نے آخر میں اس کانفرنس کی برگزاری کے حوالہ سے اسلامی جمھوریہ ایران خصوصا رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کا شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬