رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : آئے روز علماء کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے اور دینی افراد کا قتل ملک میں اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے ۔
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا اور اس افسوس ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تعزیت کا پیغام ان تک پہنچایا۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے گفتگو کے دوران مولانا عبد الغٖفورحیدری سے کہا : غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ شریک ہیں جبکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فی الفور اقدام اٹھائے۔
اس گفت و گو میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔