02 December 2014 - 23:04
News ID: 7544
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے نمائندہ نے حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی سے ملاقات میں بیان کیا : داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے ضروری ہے کہ فوجی و سیاسی منصوبہ بندی مضبوط ہونا چاہیئے ، لیکن میں جانتا ہوں کہ دینی مراجع کی قیادت و رہنمائی ایسے لوگوں سے مقابلہ کے لئے بہت مفید و موثر ہے ۔
ملادنوف


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے نمائندہ ملادنوف نے حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

ملادنوف نے اس ملاقات میں عراق میں اتحاد ، سلامتی اور صلح کے قیام کو اپنی ذمہ داری میں سے جانا ہے اور بیان کیا : اس وقت ہم لوگ اس ملک کے سیاسی و مذہبی حکام کے ساتھ تعاون میں مشغول ہیں ؛ ہم لوگوں کی کوشش یہ ہے کہ اس ملک کے حکام کے ساتھ ملک کر عراق کی عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے اور زندہ کرنے کے لئے مدد کریں ۔

عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے نمائندہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ عراق ملک میں مختلف عقاید و سلایق کے سلسلہ میں احترام رکھنا چاہیئے بیان کیا : جب ہم لوگ نجف اور قم کے علماء کی طرف سے ایک دوسرے مذہب کے عقیدہ کا احترام کرنے کی تشویقی پیغام کو مشاہدہ کرتے ہیں تو اس بات پر خوش ہوتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : اسی طرح داعش کے ہاتھوں سے قبضہ کیا ہوا علاقہ کو حاصل کرنے کے لئے عراقی قوم سے دینی مراجع کی تعاون کی اپیل ہم لوگوں کی خوشی کا سبب ہوتا ہے ؛ عراق میں مختلف پارٹی و مختلف معاشرے کے لوگ زندگی بسر کرتے ہیں اور اس ملک کی عوام کے لئے اہم پیغام ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬