13 December 2014 - 19:46
News ID: 7576
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ وحدت مسلمیں پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : اس وقت دو کروڑ آزاد منش انسان، جن فکریں اور روحیں کربلا اور حسین ابن علی (ع) سے جڑی ہوئی ہیں کربلا میں حسین (ع) کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ عشق و محبت کی انتہا ہے۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے راولپنڈی میں چہلم سید الشہداء (ع) کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : دنیا میں اگر کہیں صرف پانچ سو لوگ جمع ہو جائیں تو پورے دنیا کا میڈیا اپنے کیمروں کو وہاں فوکس کر دیتا ہے۔ اس وقت دو کروڑ آزاد منش انسان جنہیں کوریج نہیں دی جارہی۔

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی چہلم شہدائے کربلا عقیدت و احترام سے منایا گیا، چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس صبح امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

فوارہ چوک میں شرکائے جلوس نے نماز ظہرین حجت الاسلام امین شہیدی کی اقتداء میں باجماعت ادا کی۔ نماز ظہرین سے قبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے عزادارن سید الشہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آج اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی شاہراہوں پر حسینیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جمع ہے۔ تمام تر خطرات اور دھمکیوں کے باوجود دو کروڑ حسینی کربلا پہنچ چکے ہیں۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج دنیا نے عزاداری کے جلوسوں کا میڈیا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ دنیا میں اگر کہیں صرف پانچ سو لوگ جمع ہو جائیں تو پورا دنیا کا میڈیا اپنے کیمروں کو وہاں فوکس کر دیتا ہے۔ اس وقت دو کروڑ آزاد منش انسان، جن فکریں اور روحیں کربلا اور حسین ابن علی (ع) سے جڑی ہوئی ہیں کربلا میں حسین (ع) کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ یہ عشق و محبت کی انتہا ہے۔ عشق حسین پاکیزہ شے ہے جس سے پاکیزہ انسان ہی مستفید ہو سکتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬