‫‫کیٹیگری‬ :
16 December 2014 - 22:37
News ID: 7589
فونت
سڈنی میں ایک کیفے میں یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر سڈنی میں ایک کیفے میں یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کی ایران نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ايران وزارت خارجہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک بیان میں کہا ہے : غیر انسانی طرز اپنانا اور اسلام کے نام پر دہشت گردی اور دہشت پھیلانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا : آسٹریلیا کی پولیس حملہ آور کی ذہنی کیفیت سے مکمل طور پر آگاہ تھی جو تقریبا دو عشرے پہلے وہاں جاکر بس گیا تھا۔

ایران کے دفترخارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یرغمال بنائے جانے کے واقعے میں ایک پناہ گزین ایرانی کے کردار سے متعلق غیر مصدقہ خبروں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا : دو عشروں قبل آسٹریلیاء میں پناہ لینے والے اس شخص کی نفسیانی اور دماغی صورت حال کے بارے میں ایک بار پھر آسٹریلیاء کے حکام سے گفتگو ہوئی ہے جبکہ اس شخص کی صورت حال، اس ملک کے حکام کیلئے مکمل واضح رہی ہے۔
 
مقامی میڈیا کے مطابق، حملہ آور کی شناخت ایرانی نژاد ہارون مونس کے طور پر ہوئی ہے، جو 18 سال سے آسٹریلیا میں پناہ گزین کے طور پر رہ رہا تھا۔
 
مونس پر متعدد جرائم کے لئے آسٹریلیا میں مقدمہ چل رہا ہے۔ اس پر اپنی بیوی کے قتل کا بھی الزام ہے اور فی الحال وہ ضمانت پر رہا تھا۔

 پہلی دسمبر کو مونس نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں ایران اور شام کے صدر بشار اسد کے حامیوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

 آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے حملہ آور کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے : اس نے اپنی اس حرکت کو داعش کے نظریے سے جوڑنے کی کوشش کی اور یہ
افسوسناک ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬