‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2014 - 15:50
News ID: 7602
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی - ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے چہلم کے موقع پر مکمل سکوریٹی فراہم کرنے پر عراقی حکومت کو مبارکباد پیش کی ۔
آيت اللہ موحدي کرماني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی تاکید کی : دشمن کے پاس مذاکرات کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ۔


انہوں نے اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی میں کروڑوں عقیدتمندوں کے ھجوم کی جانب اشارہ کیا اور کہا: فقط اسلامی ممالک سے ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی اس موقع پر حاضر ہوکر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ حق باقی رہنے والا اور باطل نابود ہونے والا ہے  ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزید کہا: یہ عظیم اجتماع داعش کے لئے اہم  پیغام ہے کہ خدا کا ارادہ اہل بیت عصمت و طهارت(ع) کی بقا اور تم جنایت کاروں کی نابودی پر استوار ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے چہلم کے موقع پر مکمل سکوریٹی فراہم کرنے پر عراقی حکومت کو مبارکباد دی اور کہا: یہ حکومت کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی واضح اور روشن دلیل و نشانی ہے ۔ 


انہوں نے امریکی انٹلیجنس کے کارندوں کے  ہاتھوں ملک کی جیلوں میں قیدیوں سے برے سلوک کے برملا ہونے سے امریکی جاسوس مشینری کی رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آخر دنیا کب تک امریکی پولیس کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور سیاہ  فاموں پر حملے کا مشاہدہ کرتی رہے گی ۔


تہران کے خطیب جمعہ نے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام باشندوں کے قتل عام اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے امریکی حکام کو رنگین فاموں کے حقوق کی پائمالی کے بارے میں سوچنے کی دعوت دی اور کہا: آخر امریکا کب تک بچوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا اور اس کے حق میں ویٹو پاور کا استعمال کرتا رہے گا ۔ 


انہوں نے تاکید کی: امریکی حکام، اسلامی جمھوریہ ایران پر انسان حقوق کی پائمالی اور دھشت گردی کی حمایت کا الزام دھرتے ہیں جبکہ اس حوالہ سے خود ان کے اعمال دنیا میں ان رسوائی کا سبب بنے ہیں ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے امریکہ اور کیوبا کے درمیاں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بارے میں کہا : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے کوبا پر اس کی نابودی کے لئے پابندیاں لگائی تھیں مگر سچ یہ ہے کہ ہم خود نابود ہوگئے اور واشنگٹن کو اپنی پابندیوں سے ہاوانا سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔   


تہران کے خطیب جمعہ نے ایٹمی مذاکرت کار ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی : پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں ملت ایران کی عزت کا تحفظ کرتے ہوئے کسی کی توسیع پسندی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکے۔ 
 

آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن کے پاس ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ایٹمی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا کہا: امام خمینی کے بیان کے مطابق امریکا سب بڑا شیطان ہے لھذا ایرانی وفد امریکیوں کی چال بازیوں اور حیلہ گری سے ہوشیار رہیں کیوں کہ امریکا ایران کو نقصان پہونچانے کے درپہ ہے ۔


انہوں نے دھشت گرد گروہ داعش کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: افسوس ان دھشت گردوں نے 150 عراقی خواتین کا کہ ان میں حاملہ بھی تھیں، فرات کے کنارے ان کی حیوانی خواہشات کے تکمیل نہ کرنے کے جرم میں قتل عام کردیا ۔ 


تہران کے خطیب جمعہ نے پاکستان کے شہر پیشاور میں تکفیری دہشتگردوں کی بہیمانہ کاروائی کہ جو کم سے کم ایک سو چالیس بچے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کا سبب بنی مذمت کی اور ان کے اھل خانہ و حکومت پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔


انہوں نے آخر میں ریڈ کراس میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت ‌الله غیوری کے وفات پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬