24 December 2014 - 16:26
News ID: 7617
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردوں اور شرپسندوں کا کوئی مذہب نہیں ہے تاکید کی : دہشگردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان کي جنرل کونسل کا اجلاس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے ذریعہ مورخہ 27/28 دسمبر 2014 بروز ہفتہ ، اتوار کو بمقام مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کئے جانے کی خبر دی  ۔


انہوں نے کہا: شیعہ علماء کونسل کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات سمیت امن وامان، ٹارگٹ کلنگ ، زائرین کے مسائل (کوئٹہ ، تفتان آمد ورفت)، 2015 عیسوی میں گلگت بلتستان انتخابات ، صوبائی علاقائی سیاسی رپورٹس ، سیاسی لائحہ عمل ، تنظیمی امور سمیت متفرق امور پرجائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردوں اور شرپسندوں کا کوئی مذہب نہیں ، ہم دہشگردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں کہا: دہشتگردی پھیلانے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، ملکی استحکام اور امت کی سربلندی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے کہا: اسلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان کا امن و آشتی کے مذہب سے کوئی تعلق ہے ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا اور ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں کہا: ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے اُمت کا اتحاد ضروری ہے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملک میں دہشتگردی اور انتہاء پسندی پھیلانے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں کہا: ملک و ملت کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬