27 December 2014 - 13:36
News ID: 7621
فونت
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے بزرگ شیعہ عالم دین یعقوب علی توسلی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
انتقال


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں پاکستان کے بزرگ شیعہ عالم دین یعقوب علی توسلی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔


انہوں ںے پیغام میں انکی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا : مرحوم کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔


دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنمائوں میں سے سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ، سید محمد تقی نقوی، حجت الاسلام عارف حسین واحدی، مظہر علوی، محمد رمضان توقیر، محمد باقر نجفی، آغا عباس رضوی، سید محمد حسن مبلغ اور حجت الاسلام صادق حسین نقوی نے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔


واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی اور قائد شہید حجت الاسلام والمسلمین عارف الحسینی کے دیرینہ ساتھی، دست راست اور تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر اورسابق صوبائی صدر بلوچستان، بزرگ عالم دین حجت الاسلام شیخ یعقوب علی توسلی گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔
         
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬