09 December 2014 - 23:24
News ID: 7565
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بیان کیا : موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے فضا کو سازگار بنا کر فی الفور مذاکرات شروع کیے جائیں اور عوام کو مشکل صورتحال سے نکالا جائے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے صحافیوں سے گفتگواور مختلف رہنمائوں سے ملاقاتوں کے دوران بیان کیا : سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر نکلتا ہے۔ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے فضا کو سازگار بنا کر فی الفور مذاکرات شروع کیے جائیں اور عوام کو مشکل صورتحال سے نکالا جائے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : کرپشن نے ملک کی معیشت کو زبوں حالی کی جانب دھکیل دیا ہے اداروں میں شفافیت لانا ہوگی۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے وضاحت کی : سیاسی جماعتوں کو بالغ نظری اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور فی الفور سازگار فضا قائم کر کے موجودہ سیاسی بحران کا حل نکالا جانا چاہیئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بیان کیا : ملک کسی بھی صورت میں ٹکرائو کی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔اس لیے سیاسی جماعتیں وسعت قلبی اور سیاسی شعور کا عملی مظاہرہ کریں اور قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکالیں۔

اینٹی کرپشن کے عالمی یوم کے موقع پر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : کرپشن نے ملک کی معیشت کو زبوں حال کی جانب دھکیل دیا ہے۔ ہمیں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحات لانا ہونگی اور اداروں میں شفافیت اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو عملی طور پر نافذ کرنا ہوگا۔ تب ہی ملک سے صحیح معنوں میں کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے لیکن افسوس اس وقت ملک کے تقریباً اداروں میں بدعنوانی عروج پر ہے جس کا خاتمہ کیاجانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬