رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ذمہ دار زاہد حسین مہدوی نے سہ روزہ تربیتی وتنظیمی معرفت ولایت ورکشاپ کو فیصل آباد کے بجائے ملتان میں منعقد کئے جانے کی خبر دی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ 26,27,28 دسمبر کو جامعہ شہید مطہری میں یہ ورکشاپ منعقد ہوگا جس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے کارکنان شریک ہوں گے کہا: ورکشاپ میں مختلف، روحانی، اخلاقی اور حالات حاضرہ کے عنوانات پر علمائے کرام، سینیئر بردران اور قائدین خطاب کریں گے۔
زاہد حسین مہدوی مزید کہا: اس تربیتی ورکشاپ میں مرکزی کابینہ کے علاوہ مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین محمد امین شہیدی خصوصی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ ورکشاپ پہلے فیصل آباد میں منعقد ہونا تھا لیکن بعد میں اس ورکشاپ کو جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں منتقل کردیا گیا ہے ۔