03 December 2014 - 16:52
News ID: 7550
فونت
شیخ الازهر مصر:
رسا نیوز ایجنسی - شیخ الازهر مصر نے مغربی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: مغربی میڈیا دھشت گردی کو مسلمانوں کی جانب منسوب نہ کرے ۔
احمد الطيب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازهر مصر احمد الطیب نے گذشتہ روز یوروپ یونین میں ایںٹی دھشت گردی کونسل کے رکن جیل ڈیکرھاف (Jill Dykyr Hoff) سے ملاقات میں اسلامی ممالک میں ہونے والی دھشت گردی کی مذمت کی اور کہا: دھشت گرد، اسلام کی آڑ میں علاقہ کے ممالک میں دھشت گردی میں مصروف ہیں ۔


انہوں نے دین اسلام کو دھشت گردانہ اقدامات سے بری جانا اور کہا: اسلام، دین رحمت و مھربانی ہے ، بے گناہ انسانوں کا قتل عام اور دھشت گردانہ کاروائی اسلام تعلیمات کے خلاف ہیں ۔


شیخ الازهر مصر نے مغربی میڈیا کے نیوز چائنلوں سے دھشت گردوں اور تکفیریوں کی خبروں کو نشر کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: مغربی میڈیا، اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے نیز دھشت گردانہ و تکفیری سرگرمیوں کو اسلام کی طرف نسبت دینے سے گریز کریں ۔


واضح رہے کہ دانشگاه الازهر 3 اور 4 دسمبر کو مصر میں عالمی اینٹی دھشت گردی کانفرنس منعقد کررہی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬