‫‫کیٹیگری‬ :
06 December 2014 - 13:03
News ID: 7555
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین سعیدی:
رسا نیوز ایجنسی - شھر قم ایران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: آل سعود، صدام کی حسین کی تقدیر سے عبرت لے وگرنہ وہ بھی اسی سرنوشت دوچار ہوں گے ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمين سيد محمد سعيدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) کے متولی اور شھر قم کے امام جمعہ حجت ‌الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو شبستان امام خمینی(رہ) حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم(س) میں سیکڑوں مومنین کی شرکت میں منعقد ہوئی کہا: امسال کی اربعین تکفیروں کے خلاف عظیم اجتماع ہے ۔


انہوں نے پٹرول کی قمیت کو نیچے آنے میں سعودیوں کی سازش کے حوالہ سے رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم ایک بار پھر پٹرول کے حوالہ سے سعودیوں کی خیانت کے شاھد ہیں ، آل سعود عالمی سامراجیت اور اپنے آقاوں کی خوشی میں آعضاءِ اوپک کو شدید نقصان پہونچانے میں مصروف ہے ، مگر آگاہ رہیں کہ خائن صدام کا تجربہ ان کے روبرو ہے ۔


قم کے امام جمعہ نے یاد دہانی کی: جس طرح امریکیوں نے صدام حسین کو ناکار بناکر پھینک دیا ، انہیں بھی ایک مدت کے بعد کوڑے دان کے حوالہ کردے گا ، سعودی مطمئن رہیں کہ ایک دن ضرور پچھتائیں گے ، سعودیوں نے امریکی اسلام کے مقابل حقیقی اسلام کی توسیع کو روکنے کے لئے اسے انجام دیا کیوں کہ یہ اپنی عزت اور اپنا شرف امریکیوں کی خدمت میں جانتے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: حضرت حجت(عج) کی عنایتوں اور مسئولین ایران کی تدبیروں سے ہم عالمی سامراجیت اور ان کے غلاموں کی ناک رگڑکر ہی دم لیں گے اور موجودہ مشکلات سے باہر نکل آئیں گے ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین سعیدی یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت کی بقا اس قدر اہم ہے کہ امام معصوم(ع) نے اپنا خون دے دیا، اربعین امام حسین(ع) کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اربعین میں امام حسین(ع) کی زیارت کوئی دکھاوا نہیں ہے بلکہ آپ کی زیارت حسین(ع) شناسی ہے ، اجرت رسالت کی ادائیگی اور ایمان مخالف فریادوں کی نابودی ہے ، امسال کی اربعین تکفیروں کے خلاف عیظم اجتماع ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬