‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2014 - 17:26
News ID: 7480
فونت
آیت ‏الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‏الله نوری همدانی نے داعش جیسی تکفیری تحریکوں کو انقلابی اسلامی سے مقابلہ کیلئے سامراجیت کا آلہ کار شمار کیا اور کہا: عالمی سامراجیت نے داعش جیسے دھشت گرد گروہوں کی بنیاد رکھ کر اور ان کی بقا کے ذریعہ انقلاب اسلامی ایران کی معیارات کے امحاء اور مسلمانوں میں اختلافات کی بیج بونے میں مصروف ہے ۔
آيت ‏الله نوري همداني و جنرل محمد رضا نقدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے قبل جنرل محمد رضا نقدی سے ملاقات میں کہا: انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت ہماری اہم ذمہ داری ہے ، دشمن کی سازشوں سے مقابلہ کے لئے استقامت ضروری ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ولایت فقیہ، ایرانی آئین اور انقلاب اسلامی کی بنیادوں میں سے ہے کہا: آگاہ رہیں کہ ولی فقیہ انبیاء کا تسلسل ہے اور حکومت و مسلمانوں کو سرپرستی کا کردار ادا کرتی ہے ۔


حضرت آیت ‏الله نوری همدانی نے مستضعفین عالم کی حمایت انقلاب اسلامی کے معیارات میں شمار کیا اور کہا: آج دنیا کے محروم مستضعفین کی نگاہیں انقلاب اسلامی ایران پہ ٹکی ہیں کیوں کہ ایران دنیا کے مستضعفین کا حامی ہے ۔


انہوں نے حدیث «العلماء ورثه الانبیاء» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کتاب ولایت فقیہ میں امام خمینی(ره) کے ذریعہ کی گئی تفسیر کو بیان کیا اور کہا: امام خمینی(ره) نے اس تفسیر میں فرمایا کہ خداوند متعال نے حکومت و عوامی سرپرستی کو انبیاء(ع) کے حوالہ کیا ہے اور اس کے بعد ائمہ معصومین (ع) کے حوالہ کیا اور عصر غیبت کبری میں حکومت علماء کے ہاتھوں ہے جس کا ذمہ دار ولی فقیہ ہے ۔


حضرت آیت ‏الله نوری همدانی نے داعش جیسی تکفیری تحریکوں کو انقلابی اسلامی سے مقابلہ کیلئے سامراجیت کا آلہ کار شمار کیا اور کہا:  عالمی سامراجیت نے داعش جیسے دھشت گرد گروہوں کی بنیاد رکھ کر اور ان کی بقا کے ذریعہ انقلاب اسلامی ایران کی معیارات کے امحاء اور مسلمانوں میں اختلافات کی بیج بونے میں مصروف ہے ۔


انہوں نے آخر میں رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران کو مدبر ، شجاع اور متفکر جانا اور کہا: رهبر معظم انقلاب اسلامی نے ابھی تک اس نظام کا بخوبی ادارہ کیا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ استقامت کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬