رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے آج صبح ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج کے ابتدائی حصہ میں حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد آیت الله انصاری شیرازی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے ۔
انہوں نے آیت الله انصاری شیرازی مرحوم کی شخصیت کی قدر دانی کرتے ہوئے تاکید کی : وہ ایک بزرگ عالم دین اور فاضل شخص اور بہت ہی پاک اور با تقوا شخص تھے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس ربانی عالم دین کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند عالم سے ان مرحوم کے لئے اعلی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی اور حاضران کے ساتھ فاتحہ کی تلاوت کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس بزرگ عالم دین آیت الله انصاری شیرازی مرحوم کی تشییع جنازہ کل دوشنبہ کو مقدس شہر قم کے مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر کی طرف منعقد ہوگی ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی اس بزرگ عالم دین کی نماز جنازہ پڑھائے نگے ۔