‫‫کیٹیگری‬ :
05 January 2015 - 14:07
News ID: 7651
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے آیت اللہ انصاری شیرازی کی رحلت پر اپنے ارسال کردہ پیغام میں ان کے اھل خانہ کو تسلیت پیش کی ۔
رہبر معظم اور آيت اللہ انصاري شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ یحیی انصاری شیرازی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

عالم ربانی ، حکیم اور عارف الہی مرحوم آیت اللہ آقائ حاج شیخ یحیی انصاری شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے پسماندگان ، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

 

مرحوم کی با برکت عمر سراسر زہد و تقوی اور پرہیزگاری کا مظہر تھی ، جسےمرحوم نے علم اور الہی معارف کی ترویج میں صرف کیا، مرحوم کی نفسی طہارت اور پاکیزگی ان سب افراد پر عیاں تھی جو انھیں قریب سے جانتے تھے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کی روح کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

 

سید علی خامنہ ای


5 / جنوری 2015
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬