‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2015 - 22:18
News ID: 7657
فونت
آیت الله هاشمی شاهرودی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله هاشمی شاهرودی نے عراق کی مختلف سیاسی پارٹیوں و حکومت اور قوم سے لعنتی دہشت گرد داعش سے مقابلہ کے لئے یکجہتی و اتحاد کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
آيت الله هاشمي شاهرودي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رہبری کے نائب صدر آیت الله سید محمود هاشمی شاهرودی نے اعلی اسلام کونسل عراق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم سے ملاقات میں عراق کی سیاسی و قومی قوتوں سے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے عراقی عوام کو داعش دہشت گرد سے مقابلہ میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور تاکید کی ہے کہ اس اتحاد کو روز بروز زیادہ کریں تا کہ عراق سے دہشت گردی کی جڑ خشک و نابود ہو سکے ۔

آیت الله هاشمی شاهرودی نے اسی طرح عراقی عوام اور سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد کی اپیل کی ہے تا کہ اس ملک میں پوری طرح سے سلامتی و اطمینان واپس ہو سکے اور اس سلسلہ میں عراقی حکام کو نصیحت پیش کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬